رواں سال کے آخر تک افغانستان میں موجود برطانوی اور امریکی افواج واپس چلی جائیں گی۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا افغان حکومت اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا مقابلہ کر پائے گي یا پھر طالبان وہاں دوبارہ قبضہ جما لیں گے؟
اس سال کے بعد افغانستان خود اپنے قدموں پر کھڑا ہو گا۔ چاہے کچھ بھی ہو، امریکی اور برطانوی حکومتیں اس کی مدد کے لیے واپس نہیں لوٹیں گی۔
right;">ایسے میں کیا افغانستان فوج اپنے بل بوتے پر تمام چیلنجوں کا مقابلہ کر پائے گی، یا طالبان جنگ جیت لیں گے اور اسی طرح پھر سے افغانستان پر کنٹرول حاصل کر لیں گے جیسا انھوں نے 1996 سے 2001 کے درمیان کیا تھا؟
اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ طالبان کی واضح جیت کا امکان کم ہے۔
اس وقت افغان فوج اور پولیس فورسز خاصی متاثر کن ہیں۔ یہ سب اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں اور انھیں خود پر کامل اعتماد بھی ہے۔ ان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں اور ان کے کمانڈر اپنی قابليت پر منتخب ہوئے ہیں۔